شدید سردی اور برفیلی ہواؤں کے پیش نظر اتر پردیش میں سلطان پور اور کانپور
کے میں آٹھویں جماعت تک کےتمام اسکولوں کو چار جنوری تک بند رکھنے کی
ہدایت دی گئی ہے۔کانپور کے ضلع مجسٹریٹ كوشل راج شرما اور
سلطان پور کے ضلع مجسٹریٹ ایس راج
لنگم نے ضلع میں شدید ٹھنڈ کو دیکھتے ہوئے تمام ابتدائی اور جونیئر
اسکولوں کو آج سے چار جنوری تک بند کرنے کی ہدایت دی ہے۔تمام اسکولوں کو حکم پر سختی سے عمل کرنے کو کہا گیا ہے۔